جامعہ زکریا:پشتون کونسل کے طلباء پرپھرتشدد، صورتحال پرکشیدہ

  جامعہ زکریا:پشتون کونسل کے طلباء پرپھرتشدد، صورتحال پرکشیدہ

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا میں،طلبہ تنظیم کے 2 نوجوانوں کو یونیورسٹی بس سے اتار کر تشدد کیا گیا، عصمت اللہ نامی طالبعلم کی ٹانگ میں گولی ماری گئی، واقعے کے(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

دونوں زخمی نشتر ہسپتال منتقل کردئیے گئے، پشتون کونسل کے طلباء نے بوسن روڈ بلاک کردیا،بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایف کے لڑکوں نے بیکن ہاؤس سکول کے سامنے یونیورسٹی بس روک کر پشتون طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کر کے طالب علم عصمت اللہ کو زخمی کردیا۔پشتون طلبا نے احتجاجاً یونیورسٹی میں گیٹ کے باہر دھرنا دیدیا، پولیس کے ساتھ مذاکرات کئے، ملزمان کی گرفتاریوں کا مطالبہ کردیا ہے۔

کشیدہ

مزید : ملتان صفحہ آخر