پنجاب: ٹیچنگ ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور اوقات کارمیں اضافہ
رحیم یارخان(بیورورپورٹ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا ہے اور نئے اوقات کار کے مطابق(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)
آؤٹ ڈورصبح 8بجے سے سہ پہر 3بجے تک کھلے رہیں گے،اس طرح ان ڈور وارڈز میں بھی یہی اوقات کار ہوں گے،اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،آؤٹ ڈور میں انتظامی دفاتر کو ختم کرکے مریضوں کے طبی معائنہ کے لئے یہ کمرے مختص کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، آؤٹ ڈور میں مریضوں کے چیک اپ کے لئے مناسب تعداد میں کمرے ہونے اور مریضوں کے بیٹھنے کے لئے کرسیاں، ٹیبل اور دیگر ضروری سامان وآلات دستیاب ہونے کی بھی ہدایت کی گئی ہے،یہ بھی کہا گیا ہے کہ صرف متعلقہ ڈاکٹر ہی مریض کو چیک کرکے نسخہ تجویز کرے خون کے تشیخصی ٹیسٹوں کیلئے نمونیا الگ جگہ مختص کی جائے جہاں مریضوں کیلئے کرسیاں بھی موجود ہوں،بلڈ سیمپل ہسپتال کا عملہ لیبارٹری تک لے جائے اور وہی رپورٹس بھی واپس لائیں،آؤٹ ڈور میں سرکاری ہسپتالوں میں ان ہدایات پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کے لئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہیں جو پروفیسر ز آف سرجری اور میڈیسن، اے ایم ایس آؤٹ ڈور،سینئر نرس،سوشلویلفیئرآفیسر پر مشتمل ہیں،پرنسپل اور ایم ایس کوباقاعدگی سے آؤٹ ڈور کے دورے کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔
اضافہ