پیک کے تحت ہشتم امتحانات شروع ضلع ملتان میں 207سنٹرزقائم

  پیک کے تحت ہشتم امتحانات شروع ضلع ملتان میں 207سنٹرزقائم

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن (پیک)کے تحت جماعت ہشتم کے امتحانات شروع ہو گئے جس میں تمام گورنمنٹ سکولوں اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

سے الحاق شدہ سکولوں کے طلبا وطالبات نے شرکت کی۔ضلع ملتان میں 37037طلبا وطالبات کے لئے207سنٹرز بنائے گئے ہیں۔ گزشتہ روز انگلش کا پیپر تھا جو 11:00بجے شروع ہوا اور 01:30بجے اختتام پذیر ہو گیا۔کل بروز جمعرات سائنس کا پیپر ہوگا۔ کنٹرولر امتحانات سعید احمد لنگڑیال اور دیگر افسران تعلیم نے مختلف امتحانی سنٹروں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شفاف امتحانات کا انعقاد یقینی بنایاجائے اور طلباوطالبات کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس کے علاوہ پیپرز بروقت شروع کئے جائیں اور مقررہ وقت پر اختتام کیاجائے۔ تمام امتحانی عملہ مقررہ وقت پر امتحانی سنٹروں میں اپنی آمد و ڈیوٹی کو یقینی بنائے۔چیکنگ کے دوران غفلت و لاپروائی سامنے آنے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر