ڈیرہ مشیروزیراعلی حنیف پتافی، آصف محمود کاکھوسہ پارک کادورہ،کام مکمل کرنیکاحکم

ڈیرہ مشیروزیراعلی حنیف پتافی، آصف محمود کاکھوسہ پارک کادورہ،کام مکمل ...

  



ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر): مشیر وزیر اعلی پنجاب پی ایچ اے آصف محموداور مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی نے کھوسہ پارک کا دورہ کیااورعرصہ دارز سے خستہ حال کھوسہ پارک کا کام تین دن میں شروع کرنے کے احکامات جاری (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

کئے مشیر پی ایچ اے آصف محمود نے پی ایچ اے لاہور کی ٹیم پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ فنڈز کے باوجود پارک کی بیوٹیفکیشن میں تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن ہو گااس موقع پر چیئر مین پی ایچ حنیف خان پتافی نے کہا کہ ڈی جی خان میں خستہ حال پارک کو تین مہینے میں سر سبز بنائیں گے انہوں نے کہا کہ پارک کی بیوٹیفکیشن میں تاخیر کنٹریکٹر کے کام نہ کرنے سے ہوئی مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی پارک کو جلد مکمل کرکے شہریوں کی تفریح کے لئے کھول دیا جائے گا۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر