حکومت عوامی مسائل حل کرنے پربھرپور توجہ دے رہی ہے، زواروڑائچ

    حکومت عوامی مسائل حل کرنے پربھرپور توجہ دے رہی ہے، زواروڑائچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں (نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبووکے منصوبوں میں شفافیت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مفاد عامہ کے منصوبوں کا دائرہ کا چھوٹے قصبوں تک وسیع کیا گیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر329ڈبلیو بی تحصیل دنیا پور فروٹ و سبزی منڈی کے قیام کیلئے مختص جگہ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور سید وسیم حسن اور دیگر انتظامی افسران(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

بھی اْنکے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ نے مزیدکہاکہ ان منصوبہ جات کی کڑی نگرانی کی جائے گی تاکہ تعمیر کے مراحل کو جلد ازجلد مکمل کیا جا سکے۔جبکہ صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ کی زیر صدارت کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس اسسٹنٹ کمشنر آفس دنیاپورمیں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور سید وسیم حسن سمیت چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دنیا پور پرویز بٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور سید وسیم حسن نے تحصیل دنیا پور میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے حوالے سے کیئے گئے اقدامات بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی ہدایات کے مطابق تحصیل بھر میں صفائی ستھرائی، ناجائز تجاوزات کا خاتمہ، سیوریج سمیت مین لائنوں کی صفائی، شجرکاری مہم، شہر کے مین انٹری گیٹس کی تزئن و آرائش سمیت پارکوں و دیگر عوامی اجتماعات کے مقامات کی طرف بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ نے چک نمبر 325ڈبلیو بی تحصیل دنیا پورمیں وکیشنل ٹرنینگ انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کیلئے مختص جگہ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور سید وسیم حسن اور دیگر افسران بھی اْنکے ہمرا ہ تھے۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کیلئے مختص سائٹ کی منظوری دیتے ہوئے کیس کو فوری طور پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو بھجوانے کی ہدایت کی۔
زوارحسین بلوچ