محکمہ بہبودآبادی وہاڑی،17ملازمین ریگولر آرڈرز تقسیم، لوگوں کو ریلیف فراہمی اولین ترجیح، اعجاز سلطان بندیشہ کاتقریب سے خطاب

  محکمہ بہبودآبادی وہاڑی،17ملازمین ریگولر آرڈرز تقسیم، لوگوں کو ریلیف ...

  



ٹھینگی (نامہ نگار)حکومت پنجاب ریگو لائزیشن پالیسی کے تحت محکمہ بہبودآبادی وہاڑی میں 17 سٹاف کو ریگولر کر دیا گیا(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

ہے۔ ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ نے ریگولر ہونے والے سٹاف میں ریگولر آرڈر تقسیم کیے۔ اس موقع پر ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ہر سطح پر عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے میں کوشاں ہے تین سالہ کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنا حکومت پنجاب کا بہترین اقدام ہے۔۔ ضلعی آفیسر بہبودآبادی وہاڑی غفران چوپڑا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو ریگولر کیا گیا ہے ان میں خود اعتمادی کے ساتھ ساتھ بہتر سے بہتر کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا محکمہ بہبود آبادی آگاہی مہم کے تحت تحصیل بورے والا کی تمام یونین کونسلز میں مختلف شعبہ زندگی کے بااثر اور نمائندہ افراد کے لیے 6 فروری سے معلوماتی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس میں محکمہ کے فیلڈ ملازمین اور افسران چھوٹے خاندان محکمہ کی فراہم کردہ خدمات اور آبادی اور وسائل میں توازن کے لیے لوگوں کو ترغیب دیں گے جس کے تحت مفت سہولیات اور مفت مشورے مہیا کیے جائیں گے۔ ضلعی آفیسر بہبودآبادی وہاڑی غفران چوپڑا کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ بہبود آبادی آگاہی مہم کے تحت آبادی اور وسائل میں توازن ماں بچوں کی صحت کی اہمیت اور محکمہ کی فراہم کردہ خدمات کے بارے میں آگاہی کے حوالے سے 13 فروری کو تحصیل آفس میلسی 15 فروری کو ٹی ایم اے بورے والا 22 فروری کو ٹی ایم اے وہاڑی اور 29 فروری کو ضلعی دفتر بہبودآبادی وہاڑی میں پروگرامز منعقد کئے گئے ہیں جن میں ضلع بھر کی انتظامی و سیاسی شخصیات مہمانان گرامی شرکت کریں گے اس موقع پر تحصیل آفیسر افتاب احمد مہر۔رانا جاوید۔۔ عبدالغفور محمد اصغر سٹینو راشد سٹور کیپر شہباز اور دیگر سٹاف بھی موجود تھے۔

اعجازسلطان

مزید : ملتان صفحہ آخر