نوسرباز سعودیہ پلٹ شہر ی سے 4500ریال لیکرفرار

  نوسرباز سعودیہ پلٹ شہر ی سے 4500ریال لیکرفرار

  



ملتان (وقائع نگار) پولیس وردی میں ملبوس نوسر باز سعودی پلٹ سے 45سو ریال لیکر فرار ہوگئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ناکہ بندی کی مگر ملزمان کا سراغ نہ مل سکا (بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

ہے تفصیل کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقے تحصیل کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی طاہر صدیق سعودی عرب سے واپس ملتان ایئر پورٹ پہنچاتو اپنی گاڑی میں سوار ہوکر گھر کی روانہ ہوا تو نادرن بائی پاس ڈیہڑ چوک کے قریب نیلے رنگ کی گاڑی جی ایل آئی جو ایئر پورٹ سے ہی پیچھاکررہی تھی،گاڑی میں پولیس وردی میں ملبوس نوسر باز دوافراد نے ہاتھ میں سرکاری وائرلیس لئے ہمیں رکھنے کا اشارہ کیا، شہری نے گاڑی سائیڈ پر لگالی دوسری گاڑی سیدونوسر باز وردی میں آکر بیگ کو چیک کرنے کے بہانے لیکر موقع سے رفوچکر ہوگئے جس میں سعودی پلٹ شہری طاہر صدیق کے پنتالیس سو سعودی ریال ودیگر سامان موجود تھا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقع کی انکواری شروع کردی ہے۔

فرار

مزید : ملتان صفحہ آخر