کسی بھی صورت کشمیری عوام کوتنہا نہیں چھوڑیں گے،حاجی ارشد جاوید

  کسی بھی صورت کشمیری عوام کوتنہا نہیں چھوڑیں گے،حاجی ارشد جاوید

  



خان پور (نامہ نگار) ممبر پنجاب اسمبلی حاجی محمد ارشد جاوید نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کسی بھی حالت میں مظلوم کشمیری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے 185 دن سے کشمیری عوام کرفیو کی زندگی گزار رہی ہے اور (بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

اس ظلم پر پوری دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے مسلم لیگ ن کے پبلک سیکرٹریٹ میں ن لیگی رہنماؤں و عمائدین علاقہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے حاجی محمد ارشد جاوید نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور لاکھوں مظالم سہنے کے باوجود کشمیری عوام کی جانب سے ایک ہی نعرہ ”کشمیر بنے گا پاکستان“سن کو پوری دنیا کو سمجھ لینا چاہیے کہ کشمیری عوام بھی پاکستان کے ساتھ اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنی پاکستانی عوام، انہوں نے کہا کہ ظلم کی تاریکی جتنی بھی طویل ہو آزادی کا سورج بہت جلد کشمیر کی وادیوں میں طلوع ہوگا بھارتی قابض فوج نے ہر غیر انسانی مظالم ڈھا کر کشمیری عوام کے دلوں سے پاکستان کی محبت نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے مگر سلام ہے اس موقع پر حاجی محمد مراد خان رند، چوہدری محمد یعقوب سندھو، چوہدری عرفان وڑائچ، ملک عبدالحلیم کے علاوہ ایم این اے اور ایم پی اے کے سیکرٹری چوہدری محمد آصف بھی موجود تھے۔

حاجی ارشد جاوید

مزید : ملتان صفحہ آخر