سرکاری سکولوں،ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کاحکم

  سرکاری سکولوں،ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کاحکم

  



رحیمیارخان(بیورورپورٹ)سرکاری سکولوں وہسپتالوں میں مسنگ فیسلٹیزبارے فوری رپورٹس طلب کرلی گئیں۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پرچیف(بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

سیکرٹری پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے ڈی سیزکوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں واقع تمام سرکاری سکولوں اورہسپتالوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ اورکارکردگی رپورٹ بھجوائیں اورہسپتالوں وسکولوں کی مسنگ فیسلٹیزبارے مفصل رپورٹس تیارکرکے فوری بھجوائیں تاکہ مسنگ فیسلٹیزکی فراہمی اورخطرناک عمارتوں کی تعمیرکے لیے مزیدفنڈزکااجراء یقینی بنایاجاسکے‘ احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر