معروف شاعر آنس معین بلے کی آ ج 34ویں برسی

  معروف شاعر آنس معین بلے کی آ ج 34ویں برسی

  



ملتان(اے پی پی)معروف شاعر آنس معین بلے کی 34ویں برسی آج کو منائی جارہی ہے۔آنس معین بلے نامور دانشور اور سابق ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب(بقیہ نمبر60صفحہ12پر)

سید فخرالدین بلے کے صاحبزادے تھے۔ وہ 29نومبر 1960ء کو لاہور میں پیداہوئے۔ 1973ء میں مسلم ہائی سکول ملتان سے میٹرک اور 1976ء میں سول لائنز کالج ملتان سے ایف اے کیا۔گریجویشن 1978ء میں گورنمنٹ کالج راولپنڈی سے کی اور بینک آفیسر کے طورپر کیریئر کاآغازکیا۔1984ء میں سٹاف آفیسر کے عہدے پرترقی ہوئی۔ آنس معین 1977ء سے شعر کہہ رہے تھے اور ادبی حلقوں میں انہیں بھرپور پذیرائی مل رہی تھی۔5فروری1986ء کوا نہوں نے ملتان ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے آگے لیٹ کر جان دے دی۔ان کے فن اورشخصیت پر تحقیقی مقالہ بھی لکھا جاچکا ہے۔

برسی

مزید : ملتان صفحہ آخر