نشتر: کرونا وائرس کاشبہ، چینی اورپاکستانی شہری ہسپتال سے ڈسچارج

  نشتر: کرونا وائرس کاشبہ، چینی اورپاکستانی شہری ہسپتال سے ڈسچارج

  



ملتان (وقائع نگار)نشتر ہسپتال وارڈمیں کرونا وائرس کے شبہ میں داخل چینی باشندے فینگ فان اور رحمت علی کی رپورٹ نیگٹو آنے پر دونوں مریضوں کو گزشتہ روز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ نشتر ہسپتال ملتان میں کرونا وائرس کے شبہ میں تیسرا زیر علاج مریض عابد میاں زیر علاج ہے میاں عابدنواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔عابد 10 جنوری کو دو ماہ چائنا وہان گزار کر واپس ملتان پہنچا تھا۔ فروری میں ہی عابد کو نزلہ زکام گلہ(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

درد اور بخار کی شکایت شروع ہوگئی،گزشتہ روز عابد کو نشتر ہسپتال کے ا?ئی سو لیشن وارڈ منتقل کر کے نمونے بھجوائے گئے،عابد کے اہل خانہ کی سکریننگ مکمل کی گئی ہے، محکمہ صحت ذرائع کے مطابق تمام اہل خانہ میں کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے،عابد کے والد،6 بہن بھائیوں اور 6 بچوں کی سکریننگ کی گئی۔اہل خانہ سمیت دیگر ملنے والوں کی بھی سخت مانیٹرنگ جاری ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر