مثبت حکومتی پالیسیوں سے معاشی صورتحا ل بہترہورہی ہے،محسن خان لغاری

  مثبت حکومتی پالیسیوں سے معاشی صورتحا ل بہترہورہی ہے،محسن خان لغاری

  



جام پور(نامہ نگار)تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے لیے بجٹ میں سے دوسرے فی صدرقم مختص کرکے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ ان شاء اللہ جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ لغاری خاندان کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر ابپاشی سردار محسن خان لغاری نے سابق سپیکر ضلع اسمبلی مرزا عبیدا للہ خان کے چھوٹے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

صاحبزادے سردار یوسف خان عرب بنی اسد کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر لغاری گروپ کے مرکزی رہنماء سردار ابرار خان دریشک ودیگر کارکنان موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو بے دری سے لوٹا ہے جس کی سز اب عوام بھگت رہے ہیں تاہم وزیر اعظم پاکستان کی کامیاب پالیسوں کی بدولت ملک معاشی استحکام پیدا ہو رہا ہے۔ پہلی مرتبہ کشمیر کا مسلہ بین الاقوامی سطح پر بہترین انداز میں پیش کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان محاذ ارائی کے خاتمہ کے لیے وزیر اعظم نے ثالثی کردار اداء کرنے کے لیے پیش کش کی ہے۔ اب ہم دوسروں کی جنگ لڑنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری کی سفارش پر چین کی کنسلٹ کمپنی نے درہ کاہا پر پانی کو ذخیرہ کرنے اور مرنج ڈیم کی سروے شروع کر دیا جس کے لیے فنڈز مختص کرکے کام شروع کیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر