وہاڑی: ڈپلومہ انجینئر ز فیڈریشن کامطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ،دھرنا

      وہاڑی: ڈپلومہ انجینئر ز فیڈریشن کامطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ،دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) پاکستان ڈپلومہ انجینیئرز فیڈریشن نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیااور احتجاجی دھرنا دیا قیادت زونل صدر پی ڈی ایف امیراللہ خان اور ضلعی کوارڈینیٹر شعیب اقبال نے کی احتجاجی دھرنے میں میونسپل کمیٹی,تحصیل کونسل,میونسپل کارپوریشن,محکمہ,لوکل گورنمنٹ اور ٹاون کمیٹی سب انجینئیرز شریک تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہو ئے ضلعی کوارڈینیٹر شعیب اقبال ضلعی صدر چوہدری اسلم اور امیر آللہ نے کہاکہ(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

صدرپی ڈی ایف پاکستان چوہدری عطاء مہیش کی ہدایات پرگزشتہ روز3فروری سے سب انجینیرز قلم چھوڑ ہڑتال پرہیں ان کاکہناتھاکہ سب انجینئرزاورٹیکنالوجسٹ کاٹیکنیکل الاونس منظورکیا جائے نیشنل ٹیکنالوجی کونسل ایکٹ فوری طوری پر منظور کیا جائے سب انجینیئرز اور ٹیکنالوجسٹ کا باقاعدہ سروس سٹرکچربنایا جائے کنٹریکٹرزسب انجینیئرز کوفوری طورپرمستقل کیاجائے سب انجینئیرز کو فیلڈ ٹریولنگ الاونس دیا جائے میٹروپولیٹین کارپوریشنز اورتحصیل کونسلز میں ایس ڈی اوز کی سیٹیں بحال کی جائیں مظاہرین کاکہناتھاکہ اگر9فروری تک ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے اس موقع پر اللہ دتہ محمد بلال راؤ عدیل محمد احسان مدثر مجید عمران شہزاد سمیت کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پرمظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی بھی کی۔
دھرنا