کشمیر ی مسلمان تحفظ پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں،خاور علی شاہ

  کشمیر ی مسلمان تحفظ پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں،خاور علی شاہ

  



کبیروالا+بٹہ کوٹ+اڈا جھلا ر مدینہ(نامہ نگار +نمائندگان پاکستان)کشمیریو ں سے پاکستانیوں رشتہ دلوں کی دھڑکنوں کی طرح ہے، کشمیر کو پاکستان سے الگ کر نے کو ئی سازش کامیاب نہیں ہو گی،پاکستانی قوم بھارتی گیدڑ بھبکیوں سے نہیں گھبرائے گی،کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کو امریکہ، اسرائیل کی بھر پور حمائت حاصل ہے، انتہا پسند بھارتی حکمران مسلمانوں کی نسل کشی کے مکروہ دھندے میں مصروف ہیں، بھارت کی ٹوٹ پھوٹ کا عمل شرو ع چکا ہے، ہندو بنئیے کوکشمیر(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

پر غاصبانہ قبضہ ہر حال چھوڑنا ہو گا، پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پوری قوم آ ج یکجہتی کشمیر بھر پور طور منائے گی،ان خیالا ت کا اظہار سو شل ویلفیئراینڈ بیت المال کبیروالا کے زیر اہتمام گزشتہ روز ٹی ایم اے ہال میں منعقدہ ”یکجہتی کشمیر“ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے رکن صو بائی اسمبلی، قائد سید گروپ ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ تھرڈ ورلڈ آرڈر کے تحت سو چے سمجھے منصو بے کے تحت کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مہم جاری ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمان نہ صرف احق خود ارادیت بلکہ تحفظ پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے جاحانہ عزائم نے پوری دنیا میں بے چینی کی فضا پید اکر کے رکھ دی ہے، تقریب سے خبان کرتے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر حافظ مدثر نوازنے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ نہ صرف عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ انسا نی اقدار کی بھی پامالی کی بھی بدترین مثال ہے، انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی جبری طور مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کر نے کی کوشش مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی جانب سے پاکستان پر کسی بھی ممکنہ جارحیت کا جواب دینے کے لئے پاکستان مکمل طور پرتیار ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کی آخر دم تک بھر پور حمائت جاری رکھے گی، تقریب سے پاکستان تحریک انصاف کے صو بائی راہنما ء سردار شہباز احمد خان سیال، ڈپٹی ڈائر یکٹر سو شل ویلفیئر مہر غلام فرید،ڈی او لٹریسی محتر مہ طاہرہ رفیق،صدر با ر ملک آفتاب کھو کھر،سیدفرخ رضا، بابا طالب حسین بٹالوی، عبدالستار خاور، ندا نسرین ملک،فیاض اسلم چو ہدری،مولانا عبدالمجید انور، ملک عمر طارق، راؤ ناصر یامین، میاں محمود احمد صدیقی،تحصیل آفیسرعمر خان،مولانا زبیر احمد،حا جی محمد ارشد سنگا، راشد اشفاق، رانا وقار وکی بابو سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا، تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر سید خاور علی شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر حافظ مدثر نواز کی قیادت میں یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

خاور علی شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر