فاضل پور میں سیوریج سکیم کاافتتاح، لوگوں کے مسائل حل کریں گے، فاروق امان اللہ

  فاضل پور میں سیوریج سکیم کاافتتاح، لوگوں کے مسائل حل کریں گے، فاروق امان ...

  



راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار جنوبی پنجاب کی ترقی اور منصوبوں کے لئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کر رہے ہیں۔فاضل پور میں انڈر گراؤنڈ سیوریج اسکیم کا سنگ بنیاد اسی سلسلے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔یہ باتیں ممبر صوبائی اسمبلی(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کے ہمراہ فاضل پور میں انڈر گراؤنڈ سیوریج اسکیم کے کام کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ایکسین پبلک ہیلتھ کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پرفاضل پور حلقہ کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک کا کہنا تھا کہ فاضل پور کے باسیوں کا درینہ مطالبہ آج پورا ہو رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ اس اسکیم پر 40کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔سیوریج اسکیم کے کام میں سستی و کوتاہی برتنے والے افسران و ٹھیکدار وں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔حکومت پنجاب کا مقصد عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات اور ریلیف فراہم کرنا ہے۔

افتتاح

مزید : ملتان صفحہ آخر