نیشنل پارک لال سوہانرااجاڑنے کامنصوبہ، درخت چوری کا سلسلہ تیز

    نیشنل پارک لال سوہانرااجاڑنے کامنصوبہ، درخت چوری کا سلسلہ تیز

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نیشنل پارک لال سوہانرا جنگلات میں تعینات بلاک آفیسر سفارش علی نے مبینہ طورپر لاڈم سرII میں بھتہ خوری اورٹمبرچوری کاسلسلہ شروع کررکھاتھا ماتحت فاریسٹ گارڈز تسلیم عمران،سرفراز احمد،سجاد احمداوربیلدار جمشید کے ذریعے پوری رینج سے درخت چوری کرانے کاسلسلہ شروع کررکھاہے ذرائع کے مطابق ٹمبر(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

چوری کرانے میں فی موٹرسائیکل دوہزار ریڑھی پانچ ہزار روپے جبکہ ٹریکٹرٹرالی10 سے20 ہزار روپے کابھتہ وصول کیاجاتاہے جبکہ مال مویشی چرانے والوں سے25 سے30 ہزار روپے وصول کیے جارہے ہیں اورایک موٹرسائیکل پرسات من تک کی لکڑی چوری کی جاتی ہے یہ بھی بتایاگیاہے کہ بیٹ نمبر12 اور13 سے درخت چوری کرکے ختم ہی کردیئے گئے ہیں صرف مڈھیاں ہی نظرآتی ہیں بتایاگیاہے کہ ٹمبرمافیا لکڑی چوری کرکے چک نمبر39 بی سی آرے پرپہنچادیتے ہیں اس کے علاوہ چک نمبر31 بی سی چک نمبر32 بی سی چک نمبر33 بی سی اوردیگرعلاقوں میں قیمتی لکڑی سپلائی کی جاتی ہے ذرائع کاکہناہے کہ بلاک آفیسر سفارش علی چرواہوں سے جنگل میں جانورچرانے کے عوض دیسی گھی بکرے بھی نذرانے کے طورپروصول کرتاہے جبکہ جنگلات میں جانوروں کاداخلہ ممنوع قراردیاگیاہے کیونکہ جنگلات میں جانور خورروپودوں کوکھاجاتے ہیں جن کی وجہ سے مزید درخت نہ آگ سکتے ہیں اس حوالے سے سفارش علی نے کہاکہ افسران کی ڈیمانڈ پوری کرنے کی خاطر ایساکرنے پرمجبورہیں اس سلسلہ میں جب کنزرویٹر جنگلات سیدتبسم سے ان کے موبائل نمبر0322.5969223 پررابطہ کیاتوانہوں نے فون اٹینڈہی نہ کیاہے۔

چوری

مزید : ملتان صفحہ آخر