رحیم یارخان،22افراد کاپولیس پارٹی پرحملہ،تشدد،چھاپہ فلاپ

رحیم یارخان،22افراد کاپولیس پارٹی پرحملہ،تشدد،چھاپہ فلاپ

  



رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)چھاپہ مارنے کیلئے آئی ہوئی پولیس پارٹی پر22ملزمان نے دھاوا بول دیا۔ کارسرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے اہل کاروں کو تشدد کانشانہ بناڈالا‘ وردیاں پھاڑدیں‘ سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ دئیے‘ 14ہزارروپے سے زائد کی نقدی‘ اور موبائل فون چوری کرلئیے اور فرار ہوگئے‘ پولیس نے ناکام تھانہ واپس پہنچ گئی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

صدر خانپور پولیس نے مخبرکی اطلاع پر نواں ارائیں کے علاقہ میں چھاپہ مارنے کی غرض سے پہنچی تو اسی دوران 22ملزمان فیض بخش وغیرہ نے ان پر دھاوا بول دیاکارسرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کوتشدد کانشانہ بناڈالا‘ اور سرکاری گاڑی کے شیشے ڈنڈوں اور اینٹوں سے توڑ دیئیئ‘ پولیس اہلکارون کے پاس موجود14ہزار400روپے کی نقدی اور موبائل فون چرالئے‘ اور فرار ہوگئے۔ پولیس پارٹی ناکام واپس تھانہ پہنچ گئی‘ اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالغفارکی مدعیت میں پولیس نے کار سرکار میں مزاحمت سمیت دیگر دفعات کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

فلاپ

مزید : ملتان صفحہ آخر