کارکنوں کی گرفتاری، جمشید دستی کاا احتجاجی مظاہروں کااعلان
مظفر گڑھ (بیورو رپورٹ) عوامی راج پارٹی کے کارکنوں کی گرفتاری پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے سربراہ عوامی راج پارٹی جمشید احمد خان دستی نے اپنا ویڈیو بیان جاری کر دیا پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد خان دستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ سرزمین مظفر گڑھ پر ایک بار پھر انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے پچھلے تین چار ماہ سیمجھ سمیت پارٹی کے کارکنان کے اوپر ظلم و زیادتی اور جبر ہو رہا ہے انہوں نے کہ اس سے پہلے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)
ماضی میں بھی ہمارے ساتھ نا انصافیاں ہوئیں انہوں نے کہا کہ میں صدر انجمن تاجران جھنگ روڈ مظفر گڑھ ملک عابد علی ملانہ, سابق چیئرمین یوسی مہر پور ملک محمد اجمل کالرو کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ میرے پارٹی کے اور کارکنوں کے گھروں پر بھی مظفر گڑھ پولیس کی طرف سے چھاپے مارے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مظفر گڑھ پولیس کے کچھ آفیسران جاگیردار سیاستدانوں کی پشت پناہی کرتے ہیں اور ان کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ان پولیس آفیسران کو یہ ٹارگٹ ملا ہے کہ جمشید دستی اور اس کے کارکنان و سپورٹران کو ہراساں کریں گرفتار کریں اور ڈرائیں دھمکائیں انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے اس دور میں بھی میں اور میری پارٹی کے کارکنان انصاف سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ میری پاکستان عوامی راج پارٹی کے تمام کارکنان و سپورٹران سے گزارش ہے کہ وہ ظلم و جبر زیادتی کے خلاف کھڑے ہوں انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملہ پر ملتان ہائی کورٹ رجوع کر رہے ہیں ہمیں جب بھی انصاف ملا عدالتوں سے ملا انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی راج پارٹی جگہ جگہ انصاف کے حصول کیلئے احتجاجی مظاہرے کرے گی اور ان جاگرداروں اور وڈیرے سیاستدانوں کی پشت پناہی کرنے والے پولیس آفیسران کے خلاف میری پارٹی کے لوگ آواز اٹھائیں گے ا پاکستان عوامی راج پارٹی کے رہنماء چوہدری عامر کرامت, محمد خان مروت, جبران خان پٹھان, اصغر خان بلوچ, میاں لیاقت فیاض گاذر, عاشق خان پٹھان, ملک شعیب کالرو, سید باقر علی شاہ, ملک شہباز خان نہڑ, اختر خان لشاری, عامر خان دستی, محمد صدام و دیگر نے بھی ملک عابد ملانہ اور ملک اجمل کالرو کی گرفتاری کی شدید مزمت کی ہے جبکہ میڈیا نمائندگان کی طرف سے پولیس کا مؤقف جاننے کیلئے ترجمان ڈی پی او مظفر گڑھ وسیم خان گوپانگ کا نمبر ملایا گیا تو انہوں نے اپنا نمبر مصروف کر دیا۔
اعلان