کشمیرمیں آزادی کا سورج جلدطلوع ہونیوالاہے، سردار ذوالفقار علی کھوسہ

  کشمیرمیں آزادی کا سورج جلدطلوع ہونیوالاہے، سردار ذوالفقار علی کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (خبرنگار)کشمیر ی مسلمانوں کی جرات،بہادری اور استقلال کو سلام پیش کر تے ہیں کشمیر میں آزادی کا سورج (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

جلد طلوع ہو گا ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کشمیر کے دن کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے مسلسل کرفیو اور سخت ترین پابندیوں کے باوجود بھی کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں مودی حکومت جنگی جنون میں مبتلا ہے متنازعہ شہری قانون اور کشمیر میں ظلم کا بازار مودی حکومت کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ کشمیر میں طویل ظلم کی رات کے بعد آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا۔
ذوالفقار کھوسہ