ملتان ائیر پورٹ، دو پروازیں منسوخ، متعدد تاخیر کاشکار

  ملتان ائیر پورٹ، دو پروازیں منسوخ، متعدد تاخیر کاشکار

  



ملتان(نیوز رپورٹر) ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر داخلی و خارجی پروازوں کا شیڈول معمول پر نہ آسکا۔ گذشتہ روز دو (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

پروازیں منسوخ جبکہ چار پروازیں تاخیر کا شکار رہیں، تفصیل کے مطابق جدہ سے ملتان آنے اور جانے والی دو پروازیں آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ کر دی گئیں اسی طرح کراچی سے ملتان آنے والی پرواز ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی جبکہ دوبئی جانے والی پرواز 2 گھنٹے اور جدہ جانے والی پرواز ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی، جس کی وجہ سے ایئرپورٹ پر مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہاہے۔

شکار

مزید : ملتان صفحہ آخر