جامعہ عبد اللہ بن مسعود خانپور کے زیر اہتمام عالمی اجتماع کی تیاریاں شروع

  جامعہ عبد اللہ بن مسعود خانپور کے زیر اہتمام عالمی اجتماع کی تیاریاں شروع

  



راجن پور(نا مہ نگار) جامعہ عبداللہ بن مسعود خان پور کے ناظم اعلیٰ جمعیت علماء اسلام س جنوبی پنجاب کے امیر مفتی محمد اسعد(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

درخواستی جامعہ عبداللہ بن مسعود کے نائب ناظم مولانا محمد احمد درخواستی، مفتی محمد صدیق درخواستی، مفتی سیف اللہ عظیمی، مولانا حسین احمد درخواستی، مولانا شکیل احمد، مولانا عبدالشکور دین پوری، نے جامعہ عبداللہ بن مسعود میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ عبداللہ بن مسعود خان پور کے زیر اہتمام عالمی اجتماع 28فروری،1,2مارچ کو یونیورسٹی ایجوکیشن خان پور کے وسیع وعریض گرؤنڈ میں ہوگا۔ عالمی اجتماع کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ان انتظاما ت کو حتمی شکل دی جارہی ہے جمعیت علماء اسلام س کے رضا کار عالمی اجتماع کی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ عالمی اجتماع زیر سرپرستی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر جامعہ عبداللہ بن مسعود کے مہتمم و شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمن درخواستی کے ہوگا۔ زیر انتظام جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالرؤف ربانی، پاکستان علماء کونسل کے وائس چیئرمین مولانا عبدالکریم ندیم، جامعہ شیخ درخواستی کے مہتمم پیر رحمت الرحمن درخواستی،جامعہ عبداللہ بن مسعود کے نائب مہتمم مولانا ارشد درخواستی، جمعیت علما ء اسلام پنجاب کے ترجمان مولانا عبدالصمد درخواستی جمعیت علماء اسلام جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری قاری عتیق الرحمن ارشد انتظامات کے نگران ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی اجتماع میں علماء دیوبند کی تمام مذہبی وسیاسی ودینی مدارس کے قائدین خطاب کریں گے۔ اور مصر سے عالمی قراء آئیں گے عالمی اجتماع میں تقریباً ایک لاکھ سے زائد شرکاء شرکت کریں گے۔

اجتماع

مزید : ملتان صفحہ آخر