حکومتی پالیسیاں فلاپ، ترقی کا پہیہ الٹاگھوم رہاہے، علی حسن گیلانی

      حکومتی پالیسیاں فلاپ، ترقی کا پہیہ الٹاگھوم رہاہے، علی حسن گیلانی

  



اُوچ شریف(نمائندہ پاکستان)آٹا بحران تبدیلی سرکار کا تحفہ،حکومت نے سال نو پر غریب عوام کو رُلادیا،حکمرانوں پر انتقام کا بھوت سوار ہے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی مخدوم سید علی حسن گیلانی نے اپنی رہائش گاہ غوث الاعظم پرعمرہ ادائیگی کے بعد مبارک باد دینے کیلئے آنے والے عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کا پہیہ الٹاگھوم رہا ہے،حکومتی پالیسیاں ناکام ہو گئیں حکومت کے ڈیڑھ سال بدترین،ووٹ اور سپورٹ دینے والے پچھتا رہے ہیں غریب عوام کے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

چولہے بجھا دئیے،سلیکٹڈ حکومت عوام کا خون نچوڑ چکی، اب ہڈیاں پیس رہی ہے حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی تبدیلی کے نعرے لگا کر قوم کو بیوقوف بنایا گیا حکومت کی ناقص اور خود ساختہ پالیسیوں کے باعث ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری میں اس حد تک اضافہ ہو گیا جو کے سابقہ حکومتوں کی نسبت شمار بھی نہیں کیا جا سکتا۔ غریب اور مزدور طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت میں کیا ہو رہا ہے کہ اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگے مسلسل اشیاء ضروریات پر ٹیکس لگانے کے باوجود بھی معیشت کا پہیہرک گیا ہے۔نیا پاکستان بنانے اور تبدیلی کے نعرے لگانے والے خود بیروزگاری کا شکار ہو کر حکومت کو س رہے ہیں۔

علی حسن

مزید : ملتان صفحہ آخر