واجبات کی عدم ادائیگی،200ریلوے پھاٹک بند کرنیکا حتمی فیصلہ

واجبات کی عدم ادائیگی،200ریلوے پھاٹک بند کرنیکا حتمی فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈویژنل ریلوے انتظامیہ نے کروڑروپے کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پرملتان ڈویژن کے17اضلاع میں قومی وصوبائی ہائی ویزسمیت دیگرمحکوموں کی طرف سے ریلوے لائن عبورکرنے کے لئے لگائے گئے 200کے قریب ریلوے پھاٹکوں کوبندکرناکافیصلہ کیاہے۔بتایاجاتاہے کہ اس سلسلہ میں ریلوے انتظامیہ نے متعلقہ (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

اضلاع کے کمشنر،ڈپٹی کمشنر،سیکرٹری تعمیرات وورکس،ایکسین،ایس ڈی اوہائی ویزسمیت تمام متعلقہ محکموں ا وران کے سربراہاں کومراسلے بھجوانے کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے۔مراسلوں میں سال ہاسا ل سے روڈزپرموجودریلوے پھاٹک کے مالک متعلقہ محکموں سے کہاگیاہے کہ وہ 15فروری سے قبل ریلوے پھاٹکوں کی مرمت دیکھ بھال اوروہاں تعینات ملازمین کی تنخواہوں کی مددمیں سالانہ واجبات کی ادائیگی کویقینی بنائیں بصورت دیگران پھاٹکوں کوبندکردیاجائے گااوریہاں سے کسی قسم کی ٹریفک کوگزرنے نہیں دیاجائے گا۔ریلوے ذرائع کے مطابق نادہندہ ریلوے پھاٹکوں پر15فروری تک ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں ان کی بندش کے حوالے سے بینرزبھی آویزاں کئے جارہے ہیں۔بتایاجاتاہے کہ ریلوے ملتان ڈویژن نے مختلف محکموں کی طرف سے ریلوے لائن کراسنگ کے لئے بنوائے گئے200کے قریب ریلوے پھاٹکوں کی مدمیں 66کروڑ30لاکھ روپے کہ بقایاجات وصول کرناہیں۔واجبات نہ ملنے کی وجہ سے ریلوے انتظامیہ کوپھاٹکوں پرتعینات ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی میں شدیدمشکلات کاسامناہے۔اس لئے ریلوے انتظامیہ نے نادہندگان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کافیصلہ کیاہے۔
گیٹ بند