ڈپٹی کمشنر آفس بہاولپور میں اجلاس، اراکین اسمبلی کی ترقیاتی سکیموں کاجائزہ

  ڈپٹی کمشنر آفس بہاولپور میں اجلاس، اراکین اسمبلی کی ترقیاتی سکیموں کاجائزہ

  



بہاول پور(بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی محکموں کے افسران فیلڈ میں جا کر ترقیاتی کاموں کا جائزہ (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

لیں تاکہ ان کے ثمرات سے عوام ریلیف حاصل کرسکیں۔ وہ ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں ترقیاتی سکیموں کی رفتار کار کا جائزہ لے رہے تھے۔اس موقع پر اراکین اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل، چوہدری احسان الحق، ڈپٹی کمشنر شوذب سعید، سیاسی رہنما عثمان فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عصمت اللہ اور تعمیراتی محکموں کے افسران اور جہانزیب گیلانی موجود تھے۔اجلاس میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرامSustainable Development Goal Achievement Programme (SAP) کے تحت اراکین اسمبلی کی245ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا جن کا تخمینہ لاگت449.995 ملین روپے ہے جن میں سے378.861 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔ ان سکیموں میں سے67سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں اور215.225 ملین روپے کے ترقیاتی فنڈز استعمال کیے جا چکے ہیں۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام(CDD کے تحت36 ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ان ترقیاتی سکیموں کا تخمینہ لاگت510.669 ملین روپے ہے۔ ان سکیموں میں سے22ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں اور اب تک455.35ملین روپے کے فنڈز استعمال کیے جا چکے ہیں۔

جائزہ

مزید : ملتان صفحہ آخر