ٹرائبل ایریا:اراضی تنازعہ پردوگروں میں لڑائی،14افراد شدید زخمی

    ٹرائبل ایریا:اراضی تنازعہ پردوگروں میں لڑائی،14افراد شدید زخمی

  



شاد ن لُنڈ (نمائندہ پاکستان) ٹرائبل ایریا میں اراضی کے تنازع پر فریقین میں لڑائی ہوئی جس میں چودہ افراد زخمی تفصیلات(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

کے مطابق ٹرائبل ایریا موضع مٹی میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں لڑائی ہو گئی، جس پر دونوں طرف چودہ افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں عطاء محمد، فیاض احمد، رمضان، لطیف، فیض محمد، خادم حسین، شربت خان، رحمت اللہ، شکیل، طارق اور عبدالرحیم جبکہ دوسری طرف فاضل علی، عبدالمجیداور محمد شریف زخمی ہو گئے، دونوں طرف ڈنڈوں اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، بی ایم پی تھانہ محمدانی پولیس کے مطابق متنازعہ رقبہ سرکاری ہے جہاں فاضل گروپ فصل کاشت کر نے کیلئے ٹریکٹر چلا رہا تھا کہ دوسرے گروپ نے منع کیا جس پر دونوں میں لڑائی ہو گئی، بی ایم پی تھانہ محمدانی نے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے زخمیوں کو شادن لُنڈ ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

زخمی

مزید : ملتان صفحہ آخر