مختلف واقعات میں مخالفین کا دھاوا، 3افراد شدیدزخمی

  مختلف واقعات میں مخالفین کا دھاوا، 3افراد شدیدزخمی

  



رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) مقدمہ بازی‘ اورتوتکرارپر ملزمان نے تین افراد کوسوٹیوں‘ کسی اورتھپڑوں مکوں سے تشدد کانشانہ بناڈالاتفصیل کے مطابق پہلا واقعہ تھانہ پکا(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

لاڑاں کی حدود کے رہائشی محمد آصف کے ساتھ پیش آیا جہاں 12ملزمان نواب علی وغیرہ نے سابقہ رنجش پر اسے قابوکرکے اسے سوٹیوں سے تشدد کانشانہ بناڈالا‘ دوسراواقعہ تھانہ آباد پور کی حدود موضع نوناری کے رہائشی ڈاہر خان کے ساتھ پیش آیا جہاں ملزم شوکت علی نے توتکرار پر کسی کا وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا جبکہ تیسراواقعہ تھانہ ائیر پورٹ کی حدود موضع کاچھا کے رہائشی محمد حسن کے ساتھ پیش آیا جہاں چار ملزمان محمداکرم وغیرہ نے سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش پر اسے تھپڑوں اورمکوں سے زد وکوب کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں‘ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

شدید زخمی

مزید : ملتان صفحہ آخر