جانوروں کی بیماریاں کنٹرول کرنیکامنصوبہ

  جانوروں کی بیماریاں کنٹرول کرنیکامنصوبہ

  



رحیم یارخان(بیورورپورٹ) رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے اضلاع میں گائے‘ بھینس‘ بکری‘ بھیڑ‘ مرغیوں سمیت مختلف (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

جانوروں کوبیماریوں سے بچاؤکے ٹیکے لگانے کے لیے حکومت پنجاب نے محکمہ لائیوسٹاک حکام کوخصوصی مہم کاآغازکرنے کی ہدایت کردی ہے ذرائع کے مطابق مہم کے دوران جانوروں کے خون کے نمونہ جات بھی حاصل کیے جائیں گے تاکہ جانوروں میں پائی جانے والی بیماریوں کی تشخیص کی جائے‘ تشخیص کی روشنی میں ان علاقوں میں جانوروں میں پائی جانے والی بیماریوں کے سدباب کے لیے محکمہ لائیوسٹاک کے عملہ کومتحرک کیاجائے گاحکومتی احکامات پرضلعی لائیوسٹاک حکام نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔

سرگرم

مزید : ملتان صفحہ آخر