دائرہ دین پناہ: غیرت کے نام پرباپ نے 22سالہ بیٹی مارڈالی

    دائرہ دین پناہ: غیرت کے نام پرباپ نے 22سالہ بیٹی مارڈالی

  



کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) غیرت کے نام پر سفاک والدنے 22سالہ بیٹی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ دائرہ دین پناہ کے موضع ہنجرا ئی مستقل ٹیل والاکنڈہ اڈا کے قریب کے رہائشی اسماعیل پوڑا کی جواں سالہ معافیہ بی بی گزشتہ شب گھر سے غائب تھی، والد محمد اسماعیل پوڑا اور تما م گھر والے ڈھونڈنے نکلے کچھ دیر بعد (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

والد گھر واپس آیا تو معافیہ بی بی گھر موجود تھی، والد اسماعیل پوڑا کے پوچھنے پر معافیہ بی بی کو کی معقول جواب نہ دے سکی، جس پر طیش میں آکر اسماعیل پوڑا نے اسی پر کلہاڑی کے وار کردیے جس پر معافیہ بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی،قاتل والد موقع سے فرار ہوگیا،15کی کال پر ڈی ایس پی کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری، ایس ایچ او دائرہ دین پناہ عصمت اللہ خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹما سٹم کیلئے ہسپتال روانہ کر دی جسے بعد ازاں ورثاء کے حوالے کردیا، پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

مارڈالی

مزید : ملتان صفحہ آخر