میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن،101بجلی چوروں کا گھیرا تنگ

  میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن،101بجلی چوروں کا گھیرا تنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 101بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ6ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر17 لا کھ جرمانہ عائد۔ایک بجلی چور کیخلاف مقدمہ درج۔3فروری 2020?ء کو ملتان میں 15گھریلوصارفین کو12847یونٹس چوری کرنے پر256299 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 15 گھریلو (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

صارفین کو21292یونٹس چوری کرنے پر312405 روپے جرمانہ، وہاڑی میں 13 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو17440یونٹس چوری کرنے پر256020روپے جرمانہ،بہاولپور میں 4گھریلوصارفین کو5090یونٹس چوری کرنے پر77500روپے جرمانہ، ساہیوال میں 15 گھریلواور کمرشل صارفین کو12747یونٹس چوری کرنے پر179296روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 5 گھریلوصارفین کو3107 یونٹس چوری کرنے پر49500 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 16 گھریلواورکمرشل صارفین کو17196 یونٹس چوری کرنے پر273000روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 8 گھریلوصارفین کو11234یونٹس چوری کرنے پر208735روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج جبکہ خانیوال میں 10 گھریلو صارفین کو5660 یونٹس چوری کرنے پر 91280روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
گھیراتنگ