ملتان میں وارداتوں کاسلسلہ تیز، پولیس لاپتہ، متاثرین کا احتجاج
ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی، چوری ونوسربازی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق گلگشت پولیس کیعلاقے میں چار ں ڈاکو صابر حسین کی دکان میں داخل ہوئے ملزمان نے اسلحہ کے زور پر صابر سے 70 ہزار روپے ا ور موبائل فون سیٹ چھین لئے قطب پور پولیس کیعلاقے میں محمد حسین کی دکان سے ساڑھے چار لاکھ روپے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)
، کینٹ پولیس کیعلاقے میں ظفر اقبال سے 70 ہزار روپے، الپہ پولیس کیعلاقے میں اللہ رکھا سے 77 ہزار روپے، لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے میں انتظار حسین سے موبائل فون اوربدھلہ سنت پولیس کیعلاقے میں عابد حسین سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا ممتاز آباد پولیس کیعلاقے میں دو نوسربازوں نے عامر سلیم سے 63 ہزار روپے مالیت کے چاول ہتھیا لئے مظفرآباد پولیس کے علاقے میں دو نوسربازوں نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کرکے تلاشی کے بہانے محمد فیاض کی جیب سے تین ہزار ریال نکال لئے قطب پور پولیس کیعلاقے سے محمد اکرم کا موٹرسائیکل اور محمد شاہد کا رکشہ چوری کر لیا گیا گلگشت پولیس کیعلاقے سے فیصل سعید اور محمد سلیم کے موٹرسائیکل، زکریا پولیس کیعلاقے میں عرفان کے گھر سے 18 لاکھ روپے مالیت کیزیورات، محمد شہروز اور دیگر 28 افراد کے موبائل فون سیٹ چوری کر لئے گئے نیوملتان پولیس کیعلاقے سے محمد نعیم، علی زیدی اور دیگر 40 افراد کے موبائل فون سیٹ، سیتل ماڑی پولیس کیعلاقے سے ذکا اللہ کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر، صدر پولیس کے علاقے سے محمد رمضان کا موٹرسائیکل، محمد ندیم کی دکان سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان، مظہر عباس کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان، الپہ پولیس کیعلاقے میں محمد شہزاد کی دکان سے ایک لاکھ 8 ہزار روپے مالیت کا سامان اور دہلی گیٹ پولیس کیعلاقے سے عابد عباس کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا مخدوم رشید پولیس کیعلاقے میں محمد رضوان کے گھر سے تین عدد بکریاں غلام رسول کے بھانے سے دو گائے، بستی ملوک پولیس کے علاقے میں محمد حسین کے گھر سے چھ بکریاں چوری کر لی گئیں ہیں۔
وارداتیں