نیوملتان: دوگروپ آمنے سامنے،تصادم، خاتون قتل، حادثات میں 2جاں بحق

  نیوملتان: دوگروپ آمنے سامنے،تصادم، خاتون قتل، حادثات میں 2جاں بحق

  



ملتان،ڈیرہ، دراہمہ، رحیم یارخان،وہاڑی (وقائع نگار، سٹی رپورٹر، نامہ نگار، بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی)تھانہ نیوملتان کے علاقے میں دو گروپوں کے مابین لڑائی کے دوران 45 سالہ خاتون نشتر ہسپتال میں دم تور گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق محلہ منیر ا?باد کی رہائشی خاتون نسیم بی بی اور اس کے بیٹے زاہد حسین کی محمد صادق، محمد عارف، خالد رانجھا اور اعجاز کے (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

ساتھ ہاتھا پائی ہوگئی، لڑائی کے دوران صادق وغیرہ نے نسیم بی بی کی کمر کی ہڈی پر ڈنڈوں کے وار کرکے زخمی کردیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نسیم بی بی کی نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی، پولیس کے مطابق محمد عارف چپس کی ریڑھی نسیم بی بی کے گھر کے سامنے لگاتا تھا جس کو نسیم بی بی نے منع کیا جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی پولیس نے موقع سے عارف، صادق، اور خالد کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کر دیا ہے۔ڈیرہ غازی خان تھانہ دراہمہ کے نزدیک بند کستوری شہباز ولد گل محمد ممڑ کی مویشی خانہ سے لٹکتی لاش برآمدہونے کا کہنا ہے اسے قتل کیا پولیس دراہمہ مصروف تفتیش ہے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔تھانہ صدر صادق آباد کی حدود امید علی بھیٹ کے رہائشی خان حسین نے پولیس کو اپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ اس کا نوعمر قریبی رشتہ دار علی احمد موٹرسائیکل پرسوار ہوکر جارہاتھاکہ نامعلوم ڈرائیور کار غفلت‘ لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے بے قابو ہوکر اسے روند ڈالا جس کے نتیجہ میں علی احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا نامعلوم ڈرائیور کار چھوڑ کر موقع سے فرارہوگیا۔طالب علم رکشہ سے گر کر جاں بحق ہوگیا واقعات کے مطابق گزشتہ روز نواحی گاؤں 42 ڈبلیو بی کا رہائشی کلاس ہفتم کا طالب علم محمد عباس سکول سے چھٹی ہونے پر رکشہ میں سوار ہو کرگھر جا رہا تھا کہ اچانک گلہ میں پڑا ہوا رومال چین کی زد میں آگیا جس پر نیچے گرنے سے سر میں شدید چوٹ لگنے سے ہسپتال لے جاتے ہوئے راستہ میں جانبحق ہو گیا جب اسکی نعش اچانک گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا اہلخانہ پر غشی کے دورے پڑنے لگے پورا علاقہ سوگوار ہو گیا۔

جاں بحق

مزید : ملتان صفحہ آخر