خاتون لاکھوں کے زیورات ایئرپورٹ پر بھول کر دبئی پہنچ گئیں

  خاتون لاکھوں کے زیورات ایئرپورٹ پر بھول کر دبئی پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائدسے دبئی جانے والی خاتون لاکھوں مالیت کے زیورات کراچی ایئرپورٹ ہی پر بھول کر دبئی پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق عائشہ اعجاز نامی خاتون مسافر اپنے شوہر کے ہمراہ پرواز EK 609 سے آسٹریلیا براستہ دبئی جا رہی تھیں، تاہم جہاز پر سوار ہونے سے قبل کراچی ایئرپورٹ کے کاؤنٹر پر بیش قیمت زیورات سے بھرا بیگ بھول گئیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے بھی فرض شناسی اور ایمان داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ بیگ اس کی مالک خاتون تک پہنچایا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق خاتون عائشہ اعجاز لاکھوں مالیت کا سونا جہاز میں بیھٹنے سے پہلے ائیر لائن کے کاؤنٹر پر بھول گئی تھی، سی اے اے کے DFO راؤنڈ پر تھے، انھوں نے کاؤنٹر کے قریب بیگ پڑا ہوا دیکھا، بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں لاکھو ں روپے کے طلائی زیورات موجود تھے۔سی اے اے نے مسافر کا رابطہ نمبر حاصل کیا اور خاتون مسافر سے رابطہ کیا، خاتون نے بتایا کہ وہ دبئی پہنچنے کے بعد دستی سامان گم ہونے پر پریشان تھی۔ خاتون کی جانب سے زیورات کی وصولی کے لیے رشتے دار ایئرپورٹ بھیجے گئے۔ ایئر پورٹ منیجر عمران خان نے مسافر کے بھائی اور رشتے دار سے ضروری تصدیق کے بعد زیورات ان کے حوالے کر دیئے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق زیورات کی ما لیت 20 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔