پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،نوید بھٹی

  پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،نوید بھٹی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس نوید بھٹی نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم بہادرانہ جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے جو وہ اپنے جائز حق خواداردیت کے حصول کیلئے کوشاں ہیں، ہمیں پختہ یقین ہے کہ کشمیری اپنی اس جدوجہد میں ضرور سرخرو ہو ں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری اپنے بیان میں نوید بھٹی نے کہا کہ کہ حق خودارادیت بنیادی حقوق میں سے ایک ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر میں بھی موجود ہے اور اس حق کو تاخیری یا کسی اور حربے سے غصب نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے انہوں نے کہا کہ کشمیریو ں کو حق خودارادیت دلانے کے لئے شہید ذوالفقا رعلی بھٹو نے بڑی جدوجہد کی تھی۔ مقبوضہ کشمیر کے بہادر اور دلیر عوام نے گزشتہ ستر سال سے قربانیوں اور شہادتوں کی وہ لازوال تاریخ رقم کی ہے جس کی کوئی نظیر ملتی۔ انہوں نے کہ کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں مسئلہ کشمیر کو اس کی عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔نوید بھٹی نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے مسئلہ کشمیر پر مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے۔بھارتی ظلم و جبر کے سامنے آواز اٹھانے کی بجائے محض بیان پر اکتفا کررہے ہیں۔وادی میں طویل مدت سے جاری کرفیو نے کشمیری عوا م کو اذیت ناک صورت حال سے دوچار کیا ہوا ہے۔اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات لے تاکہ کشمیریوں پر مصائب کا خاتمہ ہو اور خطے میں امن قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ سات دہائیوں پہلے کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا گیا اور اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ اپنے وعد

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر