جماعت اسلامی کراچی تا کشموریوم عزم آزادی کشمیر کے طور پر منائے گی

    جماعت اسلامی کراچی تا کشموریوم عزم آزادی کشمیر کے طور پر منائے گی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے تحت 5فروری کو (آج)یومِ یکجہتی کشمیر پورے صوبے میں جوش وجذبہ کے ساتھ منایا جائے گا۔ صوبائی اعلامیہ کے مطابق اس حوالے سے آج کراچی سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلیاں، سیمینار،ہاتھوں کی زنجیر اور مذاکرے منعقد کئے جائیں گے۔جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی،صوبائی اورمقامی رہنماء کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ اور کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم پر اظہار خیال کریں گے۔مرکزی امیرسینیٹر سراج الحق کراچی،نائب امیر اسداللہ بھٹوسکھر،نائب امیرڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی مٹیاری،صوبائی امیرمحمد حسین محنتی حیدرآباد،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ لاڑکانہ،نائب امیر پروفیسر نظام الدین میمن جیکب آباد،نائب امیر ممتاز حسین سہتومیرپورخاص، نائب امیرحافظ نصراللہ عزیز خیرپورمیرس،نائب قیم عبدالوحید قریشی ٹنڈومحمد خان، عبدالحفیظ بجارانی گھوٹکی،محمد افضال عمرکوٹ،عبدالقدوس احمدانی بدین،محمد مسلم ٹھٹہ،رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید تھرپارکراورجے آئی یوتھ کے صدرفرہاد گل سانگھڑ میں یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ریلیوں کی قیادت کریں گے۔جماعت اسلامی کے رہنماوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 5فروری کو یومِ عزم آزادی کشمیر میں بھرپور شرکت کرکے بھارتی مظالم کیخلاف اور کشمیریوں سے اپنی یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر