ولیکا چورنگی پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک

ولیکا چورنگی پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر) سائٹ کے علاقے ولیکا چورنگی کے قریب مزدا ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص ہلاک جبکہ 2 افراد 20 سالہ شہزاد ولد رفیق اور 20 سالہ سفیر زخمی ہوگئے۔ متوفی کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر متوفی کی شناخت نور اسلام کے نام سے ہوئی جبکہ متوفی اورنگی ٹاؤن کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔