پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے،راجہ اظہر

پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے،راجہ اظہر

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے گزشتہ روز نجی اسکول میں منعقدہ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں شرکت کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو قوم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرے گی دنیا سمیت مودی سرکار کو واضح پیغام دیں گے کہ کشمیر پاکستان کا ہے اور رہے گا کشمیر کے عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، مودی حکومت نہرو کے نظریے سے منہ موڑ چکی ہے اور نازی نظریے پر قائم ہے، یہ وہی نظریہ ہے جس نے گاندھی اور گجرات میں مسلمانوں کو قتل کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور کشمیر نہ ٹوٹنے والے بندھن میں بندھے ہیں مودی سرکار کی مکاری اورعیاری اقوام عالم کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے کشمیری عوام کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے بھارت ظلم و جبر سے زیادہ دیر تک کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا ہے مودی کا نظریہ ہٹلر ازم ہے جو آخرکار بھارت کو ہی لے ڈوبے گا.

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر