بھارت کشمیریوں کو شکست نہیں دے سکتا، جمال صدیقی

بھارت کشمیریوں کو شکست نہیں دے سکتا، جمال صدیقی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 5 اگست2019ء سے آج تک کشمیر کی ہر گلی ہر کوچہ کربلا بن چکا ہے مودی اپنے انتخابی منشور کے وعدے بتدریج پورے کررہا ہے انتہا پسند مودی حکومت کیخلاف صرف پاکستان سے ہی نہیں دنیا بھر سے بلکہ خود بھارت کے اندر سے انصاف پسند آوازیں بلند ہو رہی ہیں دنیا ظالم کا چہرہ دیکھ رہی ہے اور اپنی مجرمانہ خاموشی توڑنے پر مجبور ہو چکی ہے۔ شدید بوکھلاہٹ کی شکار مودی حکومت کی حالت ایسی ہے کہ جائیں تو جائیں کہاں اندر باہر ہر جانب سے کڑی تنقید کا سامنا ہے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ہماری شہہ رگ دشمن کے پنجوں کی زد میں ہے دوسری طرف کشمیر میں بدترین کرفیو نافذ ہے بھارت ظالم اور جابر ملک ہے جس نے مقبوضہ کشمیر پر 72 سالوں سے جابرانہ قبضہ جما رکھا ہے اور آئے روز نہتے معصوم کشمیریوں کو شہید کر رہا ہے، ہم آج 5 فروری پوری پاکستانی قوم مل کر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر