دجالی فتنے سے تحفظ کا راستہ قرآن مجید ہے،عطیہ نثار

دجالی فتنے سے تحفظ کا راستہ قرآن مجید ہے،عطیہ نثار

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) اللہ کے نظام کا نفاذ سب سے بڑی سعادت ہے، اپنے اوقات توانائی و تمام صلاحیتوں کواللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کو غالب کرنے کے لیے وقف کر دینا ہی مومن کی معراج ہے۔ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ عطیہ نثارنے ایک روزہ تربیت گاہ برائے کارکنان و ممبران سے خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہامت کو فتنہ دجال سے بچنے کی واضح تلقین کی گئی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت ساری احادیث کا ایک واضح مفہوم ہے کہ سیدنا آدم علیہ السلام سے لیکر روز قیامت برپا ہونے تک انسانیت کے لیے سب سے بڑا فتنہ (فتنہ دجال) ہے، آپ صلم کے ارشادات کا یہ بھی مفھوم ہے کہ ایک وقت آئے گا کہ اس اتنے واضح فتنے کے ہوتے ہوئے لوگ اس میں اس طرح محو ہو چکے ہوں گے کہ اس کا ذکر تک نہ کریں گے یہاں تک کہ منبر و محراب سے بھی اس کے خلاف آواز دبی ہوئی ہوگی۔فتنہ دجال کے آثار ہمارے معاشرے میں جا بجا، جگہ جگہ عیاں ہو چکے ہیں۔ انٹرنیٹ، ملٹی، سوشل،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے مختلف ذرائع کے توسط سے جدت و ترقی پسندی کی آڑ میں عریاں، فحش اور بیہودہ مواد نئی نسل کے اذہاں میں شعوری طرح، لاشعوری انداز میں پیوست کیا جا رہا، ہر غلط، بری اور خلاف شریعت عمل خوشنما بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ اہل علم و دانش طبقہ بھی ان سے متاثر ہوتا چلا جا رہا ہیے حد تو یہ ہے کہ اس فتنے کی زد میں ہمارے کھانے، پینے کی اشیاء کو بھی نہیں چھوڑا اور ان میں بھی حرام کی آمیزش کر دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر