ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی 2 ٹیموں کا میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کا دورہ

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی 2 ٹیموں کا میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کا دورہ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی 2 ٹیموں نے میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کا دورہ کیا اور مختلف فیلکٹی، کلاس رومز، لیبارٹری اور لائبریری اور یونیورسٹی میں طلباء کو دی جانے والی سہولتوں، این او سی اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کا جائزہ۔ فیکلٹی آف ڈینز اور اساتذہ سے ملاقاتیں کیں۔ معائنہ ٹیموں میں بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر ریاض احمد، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ڈاکٹر اظہر محمود، ایچ ای سی کے عامر شہزاد اور رضوان احمد شامل تھے۔ میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر معین الدین احمد معائنہ ٹیموں کو تعلیمی سرگرمیوں اور اسکالر شپ سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ ایچ ای سی کے وضع کردہ معیارات پر پورا اترنے کیلئے پر عزم ہیں۔ طلباء کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔ معائنہ ٹیموں نے یونیورسٹی کے پورٹ فولیو اور دستاویزات کا جائزہ لیا اور معیار تعلیم مزید بہتر بنانے اور ترقیاتی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ایچ ای سی طلباء کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ہمارے دورے کا مقصد نئے کیمپس، مختلف منصوبوں اور اسکالر شپ سے متعلق جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر فخر الہدا و دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر