ہمدرد یونی ورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناد 29 فروری کوہوگا

ہمدرد یونی ورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناد 29 فروری کوہوگا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ ہمدرد کا 24 واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد ہفتہ 29 فروری 2020 کو شام 4 بجے جامعہ کے مین کیمپس، مدینتہ الحکمہ، کراچی میں منعقد ہوگا۔ جس میں مختلف شعبوں کے1413 طلباء و طالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی جس میں Ph.D-13،M.Phil-107، MBA-162، B.E-450،LL.B-14،Medical-98،BDS-93 اور 174 Pharm.D- کے علاوہ گریجویٹ کی ڈگریاں شامل ہیں۔ مہمان خصوصی جلسہ تقسیم اسناد کی صدارت کریں گے۔ جلسہ تقسیم اسناد میں سفارت کاروں، معززین شہر، مہمانان گرامی کے علاوہ رئیس الجامعہ محترمہ سعدیہ راشد، شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن، رجسٹرار پرویز احمد میمن، اراکین بورڈ اوف گورنرز، اساتذہ، طلبہ اور ان کے والدین بھی شرکت کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر