فضل الرحمن اپوزیشن اتحاد سے علیحدہ، 6جماعتی نیا سیا سی الائنس قائم

  فضل الرحمن اپوزیشن اتحاد سے علیحدہ، 6جماعتی نیا سیا سی الائنس قائم

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لی۔ ان کی قیادت میں نیا سیاسی الائنس قائم ہو گیا ہے جس کے تحت کراچی سے حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پیپلزپارٹی، (ن) لیگ، اے این پی کیساتھ مشاورتی عمل ختم کر کے چھ جماعتی اپوزیشن الائنس بنا لیا۔ نئے الائنس میں جے یوآئی، نیشنل پارٹی،جمیعت اہلحدیث، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، قومی وطن پارٹی اور جمیعت علمائے پاکستان شامل ہیں۔چھ جماعتی اپوزیشن الائنس نے وسط فروری سے ملک گیر تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 23 فروری کو کراچی سے مولانا فضل الرحمن حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا آغاز کرینگے۔ 23 فروری کو کراچی میں چھ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ جلسہ ہوگا، 13مارچ کو مینار پاکستان لاہور میں جییوآئی کیتحت جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن چھ فروری کو خصوصی دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ جہاں علما اور مدارس کے منتظمین سے ملاقات کرینگے۔

مولانا فضل الرحمن

مزید : صفحہ اول