گورنرسندھ نے فری موبائل ڈسپنسری کا افتتاح کردیا

  گورنرسندھ نے فری موبائل ڈسپنسری کا افتتاح کردیا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں فری موبائل ڈسپنسری کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ موبائل ڈسپنسری میں علاقہ کے لوگوں کا مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی جائیں گی،وزیراعظم کی خواہش ہے کہ حکومتی نمائندے اپنے علاقہ کے لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں یہ ایک قابل ستائش عمل ہے جس میں فارما کمپنیاں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں -ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ میئر کراچی اور میئر حیدرآباد کو فنڈز دیے جا رہے ہیں وزیراعظم سندھ کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبے شروع کرانے کے خواہشمند ہیں متحدہ پاکستان حکومت کی اتحادی ہے جی ڈی اے کا مشکور ہوں جنہوں نے وفاق کو سپورٹ کیا -ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ گورنر کوآرڈینیشن کا کردار ادا کرتا ہے، صوبائی محتسب کی تقرری گورنرکی صوابدید ہونی چاہئے۔

مزید : صفحہ اول