ضلع کرم،پہاڑی علاقے میں جنگلی جانور کا حملہ،5 بچے زخمی

  ضلع کرم،پہاڑی علاقے میں جنگلی جانور کا حملہ،5 بچے زخمی

  



پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ضلع کرم کے پہاڑی علاقے میں جنگلی سور نے پانچ بچوں کو زخمی کر دیا جنہیں علاج کیلئے صدہ ہسپتال پہنچادیا گیا ہسپتال زرائع اور مقامی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم میں وسطی کرم کے پہاڑی علاقے منڈان میں سکول اور دینی مدرسے جانے والے بچوں پر جنگلی سور نے حملہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت چار بچے زخمی ہوگئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صدہ پہنچادیا گیا جن میں دو بچوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے زخمی بچوں میں عارف،لطیف، رحیم، بلال اور عمل جانہ شامل ہیں زخمی بلال صدہ ہسپتال میں طبعی امداد دینے کے بعد تشویشناک صورت حال کے پیش نظر پشاور روانہ کر دیا گیا علاقے کے لوگوں نے جنگلی سور کی تلاش شروع کردی جب کہ پولیس اور مقامی انتظامیہ نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی

مزید : صفحہ اول