پارا چنار میں گذشتہ روز سے برفباری کا سلسلہ جاری

  پارا چنار میں گذشتہ روز سے برفباری کا سلسلہ جاری

  



پاراچنار (نمائندہ پاکستان)پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں گذشتہ روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے علاقے میں سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے پاراچنار شہر اور ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ گذشتہ روز سے جاری ہے برفباری کے باعث علاقے میں سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے اور لوگوں کے مشکلا ت میں اضافہ ہوگیا ہے بجلی کی بندش کے باعث کاروبار زندگی متاثر ہوگیا ہے اور سوختنی لکڑی کی قیمتوں میں اٖضافے سے عوامی مشکلات بڑھ گئے ہیں علاقے کے لوگوں نے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

مزید : صفحہ اول