چارسدہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری: سلطان محمد خان

      چارسدہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری: سلطان محمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون اورپارلیمانی امور و انسانی حقوق سلطا ن محمد خان نے کہا ہے کہ چارسدہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی پروجیکٹ پر زور و شور سے کام جاری ہے، میڈیکل کالج اور فلائی اوور کی فزیبلٹی رپورٹ مکمل ہوگئی ہے،بیوٹیفکیشن پروجیکٹ کے تحت غنی خان روڈ نہر اور تمام بازاروں میں نکاس آب کے نالوں پر گرل لگایا جائیگا، جبکہ نستہ تا ڈھیری زرداد تک پروٹیکشن وال تعمیر کیا جارہا ہے، صوبائی حکومت کی معاشی سپورٹ کے تحت غریبوں کو ماہانہ 3 ہزار روپے امداد دی جائیگی، محکمہ لائیوسٹاک کے زیر نگرانی مختلف عوامی منصوبوں کی نگرانی ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری اجمل درانی کی سپرد کی۔ انشاء اللہ دو سال کے بعد چارسدہ کے نقشے میں عوام حقیقی تبدیلی محسوس کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری اجمل خان درانی کی قیادت میں وفد،سینئر صحافی آفتاب علی ترنگزئی، حصارہ یاسین زئی پی ٹی آئی صدر اسفندیار خان اور پی کے 59 زکواۃٰ چیئر مین وحید باچا کیساتھ ملاقات اور چارسدہ نیوز سے خصوصی گفتگو میں کیا، صو بائی وزیر سلطا ن محمد خان نے کہا کہ چارسدہ کو ایک ترقیافتہ اور جدید شہر بنانے کیلئے اربوں روپے کے میگا پر وجیکٹس کی منظور ہوئی ہے اور اے ڈی پی میں باقاعدہ شامل ہے ان منصوبوں پر کام جلد شروع کیا جائے گا لیکن بعض منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،انہوں نے کہ ضلع بھر میں 170 کلومیٹر مختلف رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے تحت30 کلو میٹر پر کام کیلئے ٹھیکیداروں کو ورک آرڈر جاری کیا گیا ہے جبکہ دیگر باقی روٹس پر بھی جلدکام شروع ہو گا انہوں نے کہا کہ چارسدہ میں میڈیکل کالج کی فزیبلٹی رپورٹ کو متعلقہ اداروں نے ختمی شکل دیدی ہے، میڈیکل کالج کا عارضی طور پر جلد حالی عمارت میں آغاز کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ میگا پروجیکٹ کے تحت غنی خان روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جارہی ہے جبکہ چارسدہ کو جدید خوبصورت شہر بنانے کیلئے بیوٹیفکیشن منصوبے کے تحت غنی خان روڈ اور سرڈھیری، رجڑ، اتمانزئی، عمرزئی و دیگر بازاروں میں نکاس آب نالوں کی تعمیر گرل کی تنصیب، سٹریٹ لائٹس، شہر میں جدید پارک و دیگر منصوبوں پر بھی جلد آغاز ہوگا جبکہ ساڑھے ایک کروڑ سے سیلاب سے متاثرہ نستہ تا ڈھیری زرداد تک پروٹیکیشن وال تعمیر کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ میگا پروجیکٹ کے بعض منصوبوں کو پی ڈی ڈبلیو پی نے منظوری دیدی ہے جبکہ باقی منصوبوں پر تعمیر کا آغاز جلدہو گااس طرح ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن پر بھی جلد کام شروع ہو گاانہوں نے کہا کہ غریب افراد کیلئے جلد صوبائی حکومت معاشی سپورٹ کاایک پروگرام شروع کررہا ہے جس کے تخت مستحق غریب افراد کو ماہانہ 3 ہزار روپے امداد دی جائیگی ان کے علاوہ انہوں نے کہاکہ بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث افراد کو سرعام پھانسی کیلئے صو بائی حکومت مجوزہ قانون سازی پر غور کررہی ہے جبکہ سی پی سی ایکٹ کو عوامی مفادکیلئے وکلاء برادری سے مشاورت کر رہے ہیں فی الحال وکلاء نے ہڑتال ختم کر دیا ہے جو قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز قیمتی سرمایہ ہے اور انکو عزت اور اکرام دیکر مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے پر عزم ہے انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کے زیر نگرانی مختلف عوامی منصوبوں کی نگرانی ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری اجمل درانی کی سپرد کی۔ جن کے حوالے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ انکامشن چارسدہ کو دیگر شہروں کے برابر لانا اور ایک جدید ترقیاتی شہربنانا اور عوام کی محرومیوں اور مشکلات کا ازالہ کر نا ہے انہوں نے پی ٹی آئی عہدیدران اور صحافیوں کاضلع کے عوام کیلئے ترقیاتی سوچ اور جذبے کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کے حل کیلئے انکے دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -