امریکہ خواتین کی حوصلہ افزائی اکے عمل میں اعانت کررہا ہے،امریکن قونصل جنرل
پشاور(سٹی رپورٹر) امریکہ پاکستان میں مستقبل کی خواتین رہنماؤں کی حوصلہ افزائی اوربااختیار بنانے کے عمل میں اعانت کر رہا ہے۔ اسسلسلہ میں پشاور میں متعین امریکی قونصل جنرل سربن "سی بی"ٹونی نیجامعہ شہید بینظیر بھٹو برائے خواتین کا دورہ کیا اورمالی اعانت اور دیگر وسائل کی فراہمی کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ کے ہمراہ یونیورسٹی کے مرکزی کتب خانہ میں ایلی نور روزویلٹ کارنر کے قیام کی چار سال مکمل ہونے پر منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کی۔ ایلنور روزویلٹ کارنر ہر سال خیبر پختونخوا کی دس ہزار خواتین کو پرنٹ(اشاعت)، آن لائن اور ملٹی میڈیا معلوماتی ماخذکے ذریعہ امریکی تعلیمی ماہرین سے رابطہ کرنے کی سہولت فراہم کرتاہے۔ انہوں نے امریکی معاونت سے جاری انگلش ایکسیس مائیکرو اسکالرشپ پروگرام کا بھی تذکرہ کیا، جو معاشی طور پر پسماندہ طالبعلموں کو انگریزی زبان کی بنیادی صلاحیتوں میں اضافہ کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ قونصل جنرل نے یونیورسٹی میں درخت لگا کر وزیر اعلی محمود خان کے صاف و سرسبز پشاور منصوبہ کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔قونصل جنرل ٹونی نے خیبر پختونخوا کیجامعات کے لیے امریکی حکومت کی دیرینہ اعانت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایلی نور روز ویلٹ کارنر تعلیم کے میدان میں ان کے اشتراک اور طالبعلموں اور نوجوان رہنماں کو امریکہ سے متعارف کروا کر قیمتی معلومات، مہارتوں اور اعتماد کے حصول میں مدد کے عزم کی ایک مثال ہے۔ امریکی قونصلیٹ جنرل پشاور اور یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے قائم ایلی نورروزویلٹ کارنرپشاور پاکستان بھر میں لنکن کارنر کے نام سے موجود سترہ امریکی تعلیمی مراکز میں سے ایک ہے۔لنکن کارنرز نے سے اب تک امریکہ اور پاکستان کی باہمی دلچسپی کے موضوعات پر سینکڑوں تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔ ایلی نور روزویلٹ کارنر پشاور کسی بھی خواتین یونیورسٹی میں قائم کیا جانے والا اپنی نوعیت کا پہلا گوشہ مطالعہ ہے جس کو امریکہ کی مقبول ترین خاتون اول کے نام سے معنون کیا گیا ہے۔جامعہ شہید بینظیر بھٹو برائے خواتین کے لیے امریکی امداد سال سے دونوں ملکوں کے لیے فائدہمند وسیع ترپاک امریکہ ا شتراک کا محض ایک حصہ ہے۔ اس شراکت کے دیگرپہلوں کے بارے میں جاننے کرنے کے لیے براہ مہربانی پاکستان میں متعین امریکی مشن کے سوشل میڈیا ذرائع سے رجوع اورہمارا نیا ہیش ٹیگ ملاحظہ کیجئے۔#Partners4Prosperity