طلبہ یونین بحالی مارچ کے دوران گرفتار شہری کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ

طلبہ یونین بحالی مارچ کے دوران گرفتار شہری کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے طلبہ یونین بحالی مارچ کے دوران حکومت مخالف نعرے لگانے کے مقدمہ میں گرفتار عالمگیر وزیر کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا،جسٹس اسجد جاوید گورال نے عالمگیر وزیر کی درخواست پر سماعت کی،ملزم عالمگیر وزیر کے خلاف تھانہ سول لائنز پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے،ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ درخواست گزاربے قصور ہے، پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا،وہ کسی قسم کی بغاوت میں ملوث نہیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد اپنافیصلہ محفوظ کرلیا۔

فیصلہ محفوظ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر