خیبر پختونخوا: بچوں سے بد اخلاقی پر عمر قید، 50لاکھ جرمانہ، سخت قوانین کا مسودہ تیار

خیبر پختونخوا: بچوں سے بد اخلاقی پر عمر قید، 50لاکھ جرمانہ، سخت قوانین کا ...

  



پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں بچوں سے بداخلاقی میں ملوث افراد کیلئے سخت قوانین کا مسودہ تیار کر لیا گیا، تمام عمرجیل میں گزار یں گے، 14سال قید سمیت 50 لاکھ روپے جرمانے کی تجاویز بھی شامل ہیں، شہریوں نے مزید سخت سزائیں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ خیبرپختونخوا میں بچوں سے بداخلاقی اور تشدد کی روک تھام سے متعلق سخت حکمت عملی تیار کرلی گئی، بچوں سے بداخلاقی میں ملوث افراد طبی مو ت تک جیل میں رہیں گے، مجرموں کو چودہ سال قید اور پچاس لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی دی جاسکے گی۔صوبائی اسمبلی کی ذیلی پارلیمانی کمیٹی نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ 2010 میں ترامیم کے حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل دیدی، کمیٹی کی چیئرپرسن نگہت اورکزئی کا کہنا ہے کہ ملک میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں آئے روز اضافہ تشویشناک ہے، تجاویز کو قانونی شکل دینے کیلئے ہرممکن کوشش کی جا ئے گی۔کمیٹی کی تجاویز میں کہا گیا ہے بچوں کیساتھ کسی بھی قسم کی بداخلاقی یا ہراسانی کے مرتکب افراد کے نام جنسی ہراسانی کیلئے مختص رجسٹر میں درج کیے جائیں گے۔شہریوں نے بھی بچوں سے بداخلاقی میں ملوث افراد کو مزید سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا۔ کمیٹی کی سفارشات کو صوبائی کابینہ اوراسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔

مسودہ تیار

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر