مظفر گڑھ،آئل ٹینکر چھیننے کے جرم میں جمشید دستی کیخلاف مقدمہ درج

مظفر گڑھ،آئل ٹینکر چھیننے کے جرم میں جمشید دستی کیخلاف مقدمہ درج

  



مظفر گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) مظفر گڑھ میں آئل ٹینکر عملہ اغوا کیس میں جمشید دستی سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی گرفتاری کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کے قریبی دوستوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے سابق چیئرمین یونین کونسل ملک اجمل کالرو اور تاجر رہنما ملک عابد ملانہ کو گرفتار کرکے تھانہ کرمداد قریشی منتقل کر دیا ہے۔ سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کئی روز سے روپوش اور موبائل نمبر بھی بند ہے۔خیال رہے کہ ایک ماہ قبل پولیس اہلکار فرخ شہزاد نے ساتھیوں سے مل کر ڈرائیور سے دو آئل ٹینکر چھینے تھے۔ گرفتار پولیس اہلکار فرخ شہزاد، جمشید دستی کا گن مین اور جماعت کا سرگرم رکن بھی رہ چکا ہے۔

جمشید دستی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر