کرونا وائرس کے باے میں آگاہی انتہائی ضروری،یاسمین راشد

کرونا وائرس کے باے میں آگاہی انتہائی ضروری،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے حقائق، تشخیص، احتیاطی تدابیر اور بچاؤ کے سلسلہ میں محکمہ صحت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنا انتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر ہیڈآفس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ کہاکہ وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت بھی کرونا وائرس کے حوالے سے عوام کے سامنے تفصیلات اور حکومتی اقدامات کے بارے میں آگاہی پھیلا رہی ہے۔ پنجاب میں 7 مبینہ مریضوں میں سے 4 ڈسچارج جبکہ 3 زیرنگہداشت ہیں۔پاکستان کے معروف ڈاکٹر طاہر اس وقت چین میں کرونا وائرس پر کام کر رہے ہیں۔ اب یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے سے محکمہ صحت پہلے سے زیادہ الرٹ ہوچکا ہے۔تقریباً 50ہزار سے زائد چینی باشندے پاکستان میں مختلف تجارتی منصوبوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن میں 2 ہزار چائنیز پنجاب میں موجود ہیں جن کی سکریننگ مکمل ہوچکی ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے پاس کرونا وائرس کی تشخیص سے لے کر علاج کے لئے کٹس سمیت تمام سامان موجود ہے۔ ایک کٹ کے ذریعے 14مختلف وائرسز کی تشخیص کی جا سکتی ہے۔ تمام ٹیسٹوں کو تسلی کے لئے ہانگ کانگ بھی بھیجا گیا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین